بتاؤ ! کس کا حکم ہے کہ تم ہمیں عذاب دو ، جواب دو
ہمارے ایک ایک زخم کا ہمیں حساب دو ، جواب دو
جو لاپتہ ہیں جیتے ہیں کہ مر گئے ، کہاں کیے ؟ جواب دو
بہت بڑی قطار ہے ، پکار ہے ، جواب دو جواب دو
ہمارے دیس میں علوم دینے کے اصول کس نے طے کیے
کہ اِس طرف دو اسلِحہ اور اُس طرف کتاب دو ، جواب دو
حریف دیس کا غلام کون ہے ، نمک حرام کون ہے ؟
ہمارا صبر ختم ہے ، مزید مت سراب دو ، جواب دو
ہمیں بھی ٹَھن گئی تو پھر ؟ ہماری چیخ، دھاڑ بن گئی تو پھر ؟
سو بہتری اِسی میں ہے کہ تشنہ لب کو آب دو ، جواب دو
اُٹھو ! یہ ظلم مت سہو ، او بھولیو ! خموش رہ کے مت مَرو
جو تم کو اضطراب دے ، اسے بھی اضطراب دو ، جواب دو
لہو لہو تو ہو چکے ہو سُرخرو تو ہو مَرو ، سو لڑ پڑو
حریف کو بَھلے جو تم بصورتِ حَباب دو ، جواب دو
افکار علوی
0 Comments