Behad Gham Hai Jis Main Awwal Umar Guzar Janay Ka Gham - Azm Behzad


https://ur.wikipedia.org/wiki/Azm_Behzad



بے حد غم ہیں جن میں اوّل عمر گزر جانے کا غم

ہر خواہش کا دھیرے دھیرے دل سے اتر جانے کا غم

 

ہر تفصیل میں جانے والا ذہن سوال کی زد پر ہے

ہر تشریح کے پیچھے ہے انجام سے ڈر جانے کا غم

 

جانے کب کس پر کھل جائے شہرِ فنا کا دروازہ

جانے کب کس کو آ گھیرے اپنے مر جانے کا غم

 

یہ جو بھیڑ ہے بے حالوں کی، دوڑ ہے چند نوالوں کی

نان و نمک کا بوجھ لیے جلدی سے گھر جانے کا غم

 

کیسی عزت، کیسی شہرت، کیا حیرت،اور کیا حسرت

تم کو سمٹ جانے کا دکھ ہے، مجھ کو بکھر جانے کا غم

 

دریا پر اترنے والے یہ بھی جان نہیں پائے

کسے کنارے پر لے ڈوبا پار اتر جانے کا غم

 

عزم اداسی کا یہ سہرا یوں قدموں سے لپٹا ہے

جلنے والوں کو مل جائے جیسے ٹھہر جانے کا غم

 

عزم بہزاد




Read more by clicking here

Post a Comment

1 Comments

Contact

Name

Email *

Message *