Excerpts from Kirnain by Shafique Ur Rehman

 


یہ رنج و غم سب وقتی چیزیں ہیں ۔بلکل ناپائیدار! __ نہ تو خوشی ہی دیر تک رہتی ہے اور نہ اداسی۔بلکہ ایسی محبوب ہستیوں کی یاد ہمیشہ کے لیے دل میں محفوظ رہتی ہے اور ایسے مسرور لمحوں کی یاد بھی جو کبھی مسکراہٹوں میں بسر ہوئے تھے۔ یہی زندگی کی ویرانیوں میں رفیق بنتی ہیں۔سب کچھ اجڑ جانے پر بھی زندگی کی تاریکیاں انہی کرنوں سے جگمگا اٹھتی ہیں۔ یہ جلمل کرتی ہوئی پیاری پیاری کرنیں۔

افسانہ" کرنیں"سے ماخوذ

 

دنیا میں لاتعداد انسان ایسے ہیں جنہیں اپنی عمر میں بہت تھوڑی محبت ملتی ہے. یہاں تک کہ بہتوں کو عمر بھر پیار بھرا  بول تک نصیب نہیں ہوتا۔اگر ایسے انسان کو محبت کا کچھ حصہ۔ کہیں سے مل جائے تو وہ کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے اور اس کے لیے وہ جان تک دے دیتا ہے۔

کسی چیز کا بنانا بڑا مشکل ہے اور بگاڑنا؟ _ بگاڑنا نہایت ہی آسان ہے. محبت کے پیدا ہونے میں دیر لگتی ہے مگر نفرت کے پیدا ہونے میں نہیں لگتی۔ پہلی چیز جتنی مشکل ہے، دوسری چیز اتنی ہی آسان۔۔۔

افسانہ "گرمیوں کی چھٹیاں" سے ماخوذ

 

دنیا میں ہماری زندگی کا دارمدار ان خطوط پر ہے، جنہیں تقدیر کا ہاتھ اندھا دھند کھینچ رہا ہے. بہت سے خطوط ایک دوسرے کے متوازی ہوتے ہیں اور ہمیشہ دور دور سے آکر ایک دوسرے کو قطع کرتے ہیں. اور یہ کسے پتہ کہ کب اور کہاں کس کا خط کس کے خط کو قطع کرے گا۔.

قدرت کی چیزوں میں کتنی وسعت ہوتی ہے. لیکن قدرت کے عطیوں کو بعض اوقات ہم کس قدر تنگ اور محدود بنا ڈالتے ہیں۔

دل کی وسعت بہت سی چیزیں چھپا لیتی ہے۔

افسانہ "وسعت" سے ماخوذ

 

شفیق الرحمٰن




Post a Comment

0 Comments

Contact

Name

Email *

Message *