الجھنیں
زباں کو ترجمانِ غم بناؤں کس طرح کیفی؟
میں برگ و گل سے انگارے اٹھاؤں کس طرح کیفی؟
میں برگ و گل سے انگارے اٹھاؤں کس طرح کیفی؟
سمجھ
میں کس کی آئے راز میرے ہچکچانے کا؟
اندھیرے میں جلا کرتا ہے ہر ناوک زمانے کا
نگاہِ مست کی اللہ رے معصوم تاکیدیں
مجھے ہے حکم سازِ مفلسی پر گنگنانے کا
میں سازِ مفلسی پر گنگناؤں کس طرح کیفی؟
اندھیرے میں جلا کرتا ہے ہر ناوک زمانے کا
نگاہِ مست کی اللہ رے معصوم تاکیدیں
مجھے ہے حکم سازِ مفلسی پر گنگنانے کا
میں سازِ مفلسی پر گنگناؤں کس طرح کیفی؟
ہنسی
بھی میرا نوحہ ہے، مرا نغمہ بھی ماتم ہے
جنوں بھی مجھ سے نالاں ہے، خرد بھی مجھ سے برہم ہے
سلگتی جاں، پگھلتے ولولے، جلتی تمنائیں
زمیں میری جہنم ہے، فلک میرا جہنم ہے
خیالی جنتوں میں بیٹھ جاؤں کس طرح کیفی؟
جنوں بھی مجھ سے نالاں ہے، خرد بھی مجھ سے برہم ہے
سلگتی جاں، پگھلتے ولولے، جلتی تمنائیں
زمیں میری جہنم ہے، فلک میرا جہنم ہے
خیالی جنتوں میں بیٹھ جاؤں کس طرح کیفی؟
یہ
طوقِ بندگی، وہ پھول سی گردن؟ معاذ اللہ!!
وہ شہد آلود لب، اور تلخئ شیون؟ معاذ اللہ
کمالِ حسن اور یہ انکسارِ عشق ارے توبہ
وہ نازک ہاتھ، میرا گوشۂ داماں؟ معاذ اللہ
جھٹک کر گوشۂ دامن چھڑاؤں کس طرح کیفی؟
وہ شہد آلود لب، اور تلخئ شیون؟ معاذ اللہ
کمالِ حسن اور یہ انکسارِ عشق ارے توبہ
وہ نازک ہاتھ، میرا گوشۂ داماں؟ معاذ اللہ
جھٹک کر گوشۂ دامن چھڑاؤں کس طرح کیفی؟
نویدِ
صبح سنتا ہی نہیں رنگین خواب اس کا
گِھرا جاتا ہے ظلمت ریز کرنوں میں شباب اس کا
مجھے فرصت نہیں رنگینیوں میں ڈوب جانے کی
اسے دیتا یہ دھوکا اعتبارِ انتخاب اس کا
حقیقت مست آنکھوں کو دکھاؤں کس طرح کیفی؟
گِھرا جاتا ہے ظلمت ریز کرنوں میں شباب اس کا
مجھے فرصت نہیں رنگینیوں میں ڈوب جانے کی
اسے دیتا یہ دھوکا اعتبارِ انتخاب اس کا
حقیقت مست آنکھوں کو دکھاؤں کس طرح کیفی؟
فنا
میں حزن دیدہ زندگی ضم ہوتی جاتی ہے
تھکی نبضوں کی خستہ ضرب مدھم ہوتی جاتی ہے
یہ ارمانوں کا موسم، یہ مری گرتی ہوئی صحت
اندھیری رات اور لو شمع کی کم ہوتی جاتی ہے
شبستانِ وفا کو جگمگاؤں کس طرح کیفی؟
تھکی نبضوں کی خستہ ضرب مدھم ہوتی جاتی ہے
یہ ارمانوں کا موسم، یہ مری گرتی ہوئی صحت
اندھیری رات اور لو شمع کی کم ہوتی جاتی ہے
شبستانِ وفا کو جگمگاؤں کس طرح کیفی؟
نرالی
جست کرنا ہے، نئے رستے پہ چلنا ہے
نئے شعلوں میں تپنا ہے، نئے سانچے میں ڈھلنا ہے
یہی دو چار سانسیں جو ابھی مجھ کو سنبھالے ہیں
انہی دو چار سانسوں میں زمانے کو بدلنا ہے
نئے شعلوں میں تپنا ہے، نئے سانچے میں ڈھلنا ہے
یہی دو چار سانسیں جو ابھی مجھ کو سنبھالے ہیں
انہی دو چار سانسوں میں زمانے کو بدلنا ہے
پریشاں
قافلے نے اب نشاں منزل کا پایا ہے
دھندلکوں کے ادھر اک سرخ تارا جھلملایا ہے
چلے ہیں ہانپتے انساں نئی دنیا بسانے کو
بہت ایسے ہیں ان میں جن کو خود میں نے بڑھایا ہے
میں خود ہی راستے سے لوٹ آؤں کس طرح کیفی؟
دھندلکوں کے ادھر اک سرخ تارا جھلملایا ہے
چلے ہیں ہانپتے انساں نئی دنیا بسانے کو
بہت ایسے ہیں ان میں جن کو خود میں نے بڑھایا ہے
میں خود ہی راستے سے لوٹ آؤں کس طرح کیفی؟
(کیفی
اعظمی)


0 Comments