کلام علامہ محمد اقبال ؒ
؎آں کتاب زندہ قرآن حکیم
حکمت او لا یزال است وقدیم
صد جہان تازہ در آیات اوست
عصر ہا پیچیدہ در آنات اوست
چوں بجاں دررفت جاں دیگر شود
جاں چو دیگرشد جہاں دیگر شود
ترجمہ: قرآن کریم وہ زندہ و جاوید کتاب ہےجس کی حکمت و دانش
قدیم بھی ہے اور دائمی ولازوال بھی ۔اس کی آیات کریمہ میں سینکڑو ں نئی دنیاؤں کے
بے نہایت پوشیدہ امکانات ہیں اور اس کے آنات و لمحات میں ان گنت صدیاں اور لاتعداد
زمانے بندہیں ۔جب یہ قلب و جاں میں اترتا ہے ، تو انہیں زیر و زبر کر کے رکھ دیتا
ہے۔ جب یہ انقلاب آتا ہے تو آدمی کی دنیا ہی بدل جاتی ہے۔"
پروفیسر ڈاکٹر محمد
اکرم چوہدری کی کتاب "قرآن کریم ایک مسلسل معجزہ" سے ماخوذ
0 Comments